برمنگھم(ابرارمغل)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ مشاورت اور لائحہ عمل طے کرنے کے لئے آئندہ کچھ دنوں میں قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کررہے ہیں جس میں تمام معاملات طے ہونگے جبکہ 19جولائی کے ٹی آر او کے اجلاس میں بھی بھرپور شرکت کریں گے۔ برمنگھم میں جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کسی بھی اہم شخصیت سے ملاقات نہیں ہورہی ہے قومی مشاورتی کانفرنس میں ہی سب کچھ طے ہوگا، ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مسلم لیگ کی حکومت زوال پذیر ہے نوازشریف پاکستان کے مفادات اور استحکام کی بجائے اس کی سلالمیت کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کا طبقہ پاکستان اور کشمیر کی نمائندگی کی بجائے پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے کاروباری طبقہ صرف اپنے مفادات اور کرپشن کے میدان میں جدوجہد کررہا ہے ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ان کا کوئی فتویٰ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جدوجہد آزادی کشمیر کے وکیل نہیں ہوسکتے ہیں یہ پاکستان کی بقاء کشمیریوں کے دشمن ہیں ان کا مقصد صرف اور صرف ذاتی مفادات اٹھانا ہے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور کرپٹ ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے اس ٹولے نے کرپشن سے پاکستان کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے ایک سوال کے جواب پر انہوں نے ترکی کے زندہ دل عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس امکان کو نظر اندازنہیں کیاجاسکتا کہ ترکی میں بغاوت میں بین الاقوامی طاقتیں ملوث نہیں تھی ترکی کے استحکام اور سالمیت بچ جانے سے اسلام دشمن قوتوں کو بھی پیغام مل گیا ہے۔