وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مردان میں کارروائی کرکے 2 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیے۔
ایف آئی اے پشاور کے مطابق ملزمان بھاری رقوم لے کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے یورپ بھجوانے کےلیے شہریوں کو ایران اور ترکی کے سرحدی شہر ماکو کے مقام یرغمال بنوایا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے شہریوں سے فی کس 4 لاکھ روپے تاوان مانگا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
حکام کے مطابق اغواء ہونے والے شہریوں کو بھی انسانی اسمگلروں سے بازیاب کرایا گیا۔