• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی شرقی اور سجاول سے پولیو کے ایک، ایک کیس کی تصدیق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

کراچی کے ضلع شرقی اور سجاول سے پولیو کے ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

نیشنل ای او سی اسلام آباد کے مطابق رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 26 ہوگئی۔ سندھ میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی تعداد 7 ہو چکی ہے۔ 

فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کے مطابق پولیو کیسز کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کےلیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ والدین اپنے 5 سال تک کے بچوں کی انسداد پولیو ویکسینیشن یقینی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید