• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہیں، مسائل حل کئے جائیں گے، محمد حنیف عباسی

ایمسٹر ڈیم (راجہ فاروق حیدر) اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،اوورسیز پاکستانیوں نے ہر موقع پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی نائب صدر مسلم لیگ ن محمد حنیف عباسی نے ملک مسعود الرحمٰن کاروباری شخصیت نائب صدر جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم اور معروف بزنس مین راجہ امتیاز کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا۔ حنیف عباسی نجی دورے پر فرانس سے ہالینڈ ایمسٹرڈیم آئے تھے۔ ایمسٹرڈیم پہنچنے پر ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کی مالا پہنائی گئی، عشائیہ کی تقریب میں توصیف اقبال جنجوعہ،حاجی عبدالقیوم، چوہدری فیصل نثار، کاشف نثار، ہالینڈ کی کاروباری شخصیت چوہدری شوکت علی، چوہدری خالد ٹونی، چوہدری صفدر علی، سبحان مسعود، کاروباری شخصیت مہر وقاص سمیت اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔ محمد حنیف عباسی نے مزید کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں اوورسیز پاکستانی پاکستان میں مقیم اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، کوئی بھی آفت پاکستان میں آئی اوور سیز پاکستانیوں نے دل کھول کر پاکستان کی مالی مدد کی اور کر رہے ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا انشاءاللہ تعالی اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
یورپ سے سے مزید