• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے این ای کے زیر اہتمام سندر لینڈ میں صفائی مہم

نیو کاسل (پ ر) پاکستانی ایسوسی ایشن نارتھ ایسٹ کے زیراہتمام رضاکارانہ مہم برائے صفائی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا۔سندر لینڈ میں مرکزی جامع مسجد انوار مدینہ، ALDI سٹور اور گردوارہ گوو گوبند سنگھ کے اطراف کی گلیوں اور سڑکوں سے استعمال شدہ اشیاء کو ہٹاکر صفائی کی گئی، اس رضاکارانہ کوشش سے علاقے میں خیرسگالی اور صاف ماحول قائم رکھنے کا پیغام اجاگر کیا گیا، گردوارہ گوبند سنگھ کی انتظامیہ کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے طور پر پی اے این ای کی ٹیم کو لنگر کی دعوت دی گئی جسے ٹیم ممبران نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ سکھ کمیونٹی کی میزبانی اور خلوص کو سراہا اور آپس میں گھل مل کر سوسائٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی اور اتحاد کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سکھ کمیونٹی کی طرف سے پاکستانی ایسوسی ایشن نارتھ ایسٹ نیو کاسل کی رضاکارانہ صفائی مہم کے اقدام کو بھی سراہا گیا اور مستقبل میں اس مشن کیلئے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی گئی، رضاکارانہ صفائی مہم کا بنیادی مقصد سوسائٹی کو یہ باور کرانا تھا کہ کیسے ایک دوسرے کے تعاون سے ہمارے چھوٹے چھوٹے اقدام معاشرے کی فلاح کیلئے ایک بڑا اثر پیدا کرتے ہیں، پاکستانی ایسوسی ایشن نارتھ ایسٹ نے مستقبل میں بھی ایسے مثبت اقدامات جاری رکھنے کا اعادہ کیا تاکہ سب کیلئے صاف ماحول کے سلوگن کے تحت سوسائٹی کی فلاح کیلئے اپنا کردار جاری رکھا جاسکے۔ اس مہم کی قیادت تنظیم کے بانی اور انٹر نیشنل ایمرجنسی ٹیم یوکے، کے چیئرمین چوہدری مہربان صدیق اور مختلف پیشہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ٹیم ممبران نے مہم میں بھرپور شرکت کی۔
یورپ سے سے مزید