برسلز (نیوز ڈیسک) چین میں روس کے خفیہ ڈرون منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ یورپی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی الماز انٹی کی ذیلی کمپنی آئی ای ایم زیڈ کپول کمپنی کی چند دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ کمپنی مقامی ماہرین کی مدد سے گاربیا 3نامی ڈرون کے نئے ماڈل کے فلائٹ ٹیسٹ کر رہی ہے۔ امریکا نے دسمبر 2023میں اس کمپنی پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ روسی سرکاری کمپنی نے ایک رپورٹ سال کے شروع میں روسی وزارت دفاع کو بھیجی تھی جس میں اس کے کام کا خاکہ پیش کیا گیا تھا۔ کپول کمپنی نے وزارت دفاع کو مطلع کیا تھا کہ وہ بڑے پیمانے پر جی 3ڈرون تیار کرنے کے قابل ہے۔