• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمر زمان کائرہ کو اسماعیل سرور بھٹیاں اور راجہ عاشق حسین کا ظہرانہ

اوسلو(ناصراکبر) پیپلز پارٹی ناروے کےسینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں اورسیکرٹری اطلاعات راجہ عاشق حسین کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی چوہدری قمر زمان کائرہ کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ظہرانے میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران سمیت پارٹی کارکنان نے شرکت کی ۔چوہدری قمر زمان کائرہ کی تقریب میں آمد پر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں اورراجہ عاشق حسین نے گلدستے پیش کر کے پارٹی عہدیداران کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا۔ظہرانہ میں طارق محمود شیخ ،جنید طارق شیخ، چوہدری جاوید اختر، شیخ طارق محمود ،اتحاد ویلفیئر یونین کےچیئرمین چوہدری اشتیاق احمد برنالی ،چیف پیٹرن چوہدری ظفر نواز حقیقہ، امام و خطیب غوثیہ مسلم سوسائٹی اور الکرم فرینڈز انٹرنیشل یورپ کےسیکرٹری جنرل مفتی محمد زبیر تبسم،طلعت محمد بٹ ، چوہدری محمد اشرف، چوہدری خالد اسحاق دھنیال اور دیگر شریک تھے۔ 
یورپ سے سے مزید