• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینری جزائر میں افریقہ سے آنے والی کشی ڈوب گئی، 9 تارکین ہلاک

مانچسٹر(ہارون مرزا)کینری جزائر میں افریقہ سے آنے والی مسافر کشی جس پر 84افراد سوار تھے الٹنے سے درجنوں افراد گہرے سمندر میں ڈوب گئے ،اب تک 9تارکین وطن کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے، ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرکے 27افراد کو زندہ بچا لیاجنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جب کہ تین کو جزیرے کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے کشتیوں اورہیلی کاپٹر پر ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہیں ہسپانوی کوسٹ گارڈ کا کہنٓا ہے کہ کشتی تیز ہواؤں کی وجہ سے الٹی ، خراب موسم کے دوران حادثے کے باعث ریسکیو مشن میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یورپ سے سے مزید