• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں الکحل کی قیمت 65 پنس فی یونٹ مقرر

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں الکحل کی کم از کم قیمت فروخت کو 30فیصد بڑھا کر 65پنس فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔ شراب کی قیمتوں میں موجودہ اضافے کی وجہ ٹیکسوں کو بڑھانا نہیں بلکہ کثرت شراب نوشی کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم کرنا اور اسسے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے لوگوں کے ہسپتالوں میں داخلوں کو گھٹانا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں گزشتہ سال شراب سے 1377اموات ہوئیں، جو گزشتہ پندرہ برس کی بلند ترین سطح تھی اوریہ شرح نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ بھر میں بدترین ہے۔ نئے اقدامات کے بعد اب انگلینڈ میں سکاچ وہسکی کی جس بوتل کی قیمت 13پونڈ ہے وہ اسکاٹ لینڈ میں 18پونڈ کی ہو جائے گی اور بیئر کا ایک ڈبہ ایک پونڈ دس پنس سے بڑھ کر ایک پونڈ 43پنس کا ہو جائے گا۔ اسکاٹ لینڈ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے 2018میں شراب کی کم ازکم قیمت فروخت 50 پنس کا یونٹ مقرر کی تھی، وگر نہ اکثر دکانوں میں شراب کی قیمت فروخت کم اور پانی کی بوتل کی قیمت زیادہ تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق نسبتاً خوش حال علاقوں کے مقابلے میں زیادہ پسماندہ علاقوں میں شراب سے مرنے کی شرح ساڑھے 4 گنا زیادہ ہے۔
یورپ سے سے مزید