برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔
اپنے بیان میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران کی خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش قابل مذمت ہے، ایران کو ایسے حملے اور حزب اللّٰہ جیسی پراکسیز کو بند کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کی صورت حال سنگین ہے، برطانوی شہری فوراً وہاں سے نکل جائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے دن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کی، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔