• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت بہتر، مہنگائی کم، ٹیکس فائلرز میں اضافہ ہوا ہے: وفاقی وزیرِ خزانہ

تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہے، پائیدار ریاستی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا حکم ہے کہ حکومت صرف پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گا۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید