بہاولنگر کے علاقے 172 مراد میں سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ نوجوان کو رورل ہیلتھ سینٹر ڈہرانوالا منتقل کیا گیا لیکن وہاں ویکسین نہ تھی۔
ریسکو ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص تحصیل اسپتال چشتیاں منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
دوسری جانب جہلم میں گاؤں کوٹلہ آئمہ میں کنویں سے متعدد سانپ برآمد کر لیے گئے۔
ریسکو ذرائع کے مطابق لوگوں نے تمام سانپ مار دیے۔