• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹہ سسٹم پر سوال، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا جواب سے گریز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری--- فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری--- فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں اپ ڈاؤن نہیں بس ڈاؤن ہی ڈاؤن ہے۔

کراچی میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک دو ارب ڈالرز کے لیے سعودیہ اور دیگر کے سامنے کہتے ہیں بتائیں کیا کرنا ہے؟

انہوں نے کہا کہ 4 ارب ڈالرز کے چاول ایکسپورٹرز کی کوئی اہمیت نہیں، چاول کے کام کو صنعت کا درجہ دیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں کوٹہ سسٹم سے متعلق کئی بار سوال کے باوجود گورنر سندھ نے  جواب دینے سے گریز کیا۔

انہوں نے کہا کہ بل آئے گا تو دیکھیں گے، میں ساری پارٹیوں کا گورنر اور وفاق کا نمائندہ ہوں۔

قومی خبریں سے مزید