• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ٹو: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فردِ جرم کی کارروائی مؤخر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی نے عدالت میں وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہ دینے کا شکوہ کر دیا۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی، عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی 5 اکتوبر تک مؤخر کر دی ہے۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید