نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی اور تحریکِ انصاف کی قیادت نے مسئلہ فلسطین سے متعلق مشترکہ مؤقف پر اتفاق کیا ہے۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو پوری قوم فلسطینیوں کے لیے ملک گیر احتجاج کا حصّہ بنے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاگل پن کو روکنا عالمی اداروں اور قیادت کا فرض بن گیا ہے۔
نائب امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متنازع بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیمی پیکیج مکمل مسترد کر دیں۔
اُنہوں نے کہا کہ متنازع آئینی ترمیمی پیکیج پر حکومت سے مذاکرات و مساوی ترامیم کا حصّہ بننا ہو گا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل 4 اکتوبر کو مساجد میں یکجہتیٔ فلسطین منائے گی۔
اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد حکومت عوام کو ریلیف دے۔