اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل پر میزائل حملوں کی ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی، ایران کو ایسے نتائج کا سامنا ہوگا جو اس کے تصور سے بھی باہر ہوں گے۔
اسرائیلی مندوب نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں مزید کہا کہ ایران تمام مہذب قوموں اور اپنی ہی عوام کا دشمن ہے، سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔
اس موقع پر ایرانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل خطے کو ناقابل بیان تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے، کشیدگی میں اضافہ روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگ بند کرے۔
ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی گذشتہ دو ماہ سے جاری اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں اور خطے میں توازن اور روک تھام کے لیے ایران کے میزائل حملے ضروری تھے۔
انھوں نے کہا اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایرانی مندوب نے مطالبہ کیا سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم کو رُکوائے۔