• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی منگنی کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار اور اداکارہ سائرہ بانو کی منگنی کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سائرہ بانو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی منگنی کی تقریب کی چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’محبت میں سوال نہیں کیے جاتے‘، یہ جملہ میں نے اپنی فلم ’ہیرا پھیری‘ میں کہا تھا اور اب میں اس بات پر حیران ہوں کہ یہ جملہ کتنی اہمیت کا حامل ہے۔


 اداکارہ نے لکھا کہ محبت یہ ہے کہ آپ کو اپنے محبوب پر اس قدر بھروسہ ہو کہ کوئی بھی سوال کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

اُنہوں نے لکھا کہ 2 اکتوبر 1966ء کے اس ناقابلِ فراموش دن پر جب سے میں نے اپنے سچے پیار دلیپ صاحب کے ساتھ اپنی زندگی کا سفر شروع کیا تو چاہے جیسے بھی اچھے یا برے حالات ہوں میں نے ان سے کبھی کوئی شکایت نہیں کی اور نہ ہی کوئی سوال کیا۔

سائرہ بانو نے لکھا کہ میں نے صرف محبت کی اور محبت کی بنیاد پر ہی کوئی بھی رشتہ قائم ہوتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ محبت انسان کو کسی بھی بوجھ، شکوک و شبہات یا توقعات سے آزاد کر دیتی ہے، سوائے وفا کے اور وفاداری محبت کا حقیقی جوہر ہے، وفاداری محبت کو غیر مشروط، آزاد اور پائیدار بناتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید