• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن کا اپنا کوئی والی وارث نہیں وہ کسانوں کے والی وارث بننے کی کوشش نہ کریں: عاشق کرمانی

عاشق کرمانی--- فائل فوٹو
عاشق کرمانی--- فائل فوٹو

وزیرِ زراعت پنجاب عاشق کرمانی کا کہنا ہے کہ جن کا اپنا کوئی والی وارث نہیں وہ کسانوں کے والی وارث بننے کی کوشش نہ کریں۔

اپنے ایک بیان میں عاشق کرمانی نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست پر حملے کرنے، پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچانے، عوام اور کسانوں کو مہنگائی اور معاشی بدحالی کا شکار کرنے والے 4 سال کے جرائم کا حساب دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنا بندوبست کریں، اپنا سوچیں، کاشتکار کا سوچنے کیلئے مریم نواز ہیں، کسان کے نام پر سیاست ہوتی رہی، نعرے لگتے رہے اور تقریریں ہوتی رہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیاست چمکائی گئی لیکن کسان اور زراعت کیلئے انقلابی منصوبے صرف مریم نواز نے دیے، موجودہ صوبائی حکومت نے پرویز الہٰی حکومت کے مقابلے میں کسانوں اور زراعت کیلئے ڈھائی سو فیصد زیادہ بجٹ مختص کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زراعت کیلئے ریکارڈ منصوبے منہ بولتا ثبوت ہیں کہ پنجاب کے کاشتکاروں کا ہمدرد کون ہے۔

قومی خبریں سے مزید