سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے عمر کوٹ واقعے کی شفاف تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی پریس کلب میں سماجی شخصیات نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں سندھو نواز لاکھو، انیس ہارون، شیما کرمانی، ذوالفقار جونیئر اور دیگر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہ نواز کا ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس رپورٹ پر اعتماد نہیں، تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہار پہنانے والے تمام افراد کو ایف آئی آر میں شامل ہونا چاہیے۔
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ ہار پہنانے والے پیپلز پارٹی کے ایم این اے امیر شاہ کی رکنیت منسوخ کی جائے۔