• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہیش کمار کے جبری تبدیلیٔ مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا کہا؟

مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ـــ فوٹو اسکرین گریب
مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ـــ فوٹو اسکرین گریب

عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مذہب کی جبری تبدیلی سے متعلق بات کی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں سوال و جواب کی نشست کے دوران ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی مہیش کمار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام میں مذہب کی جبری تبدیلی حرام ہے۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ قرآن میں اللّٰہ تعالیٰ نے یہ واضح کیا ہے کہ دھمکی یا ہتھیار دکھا کر مذہب تبدیل  کروانے کی اجازت نہیں۔

مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ ہم کسی کے دل کے معاملے کو نہیں جان سکتے لیکن کوئی بھی اپنی محبت یا چاہت کو حاصل کرنے کے لیے اسلام قبول کرنا چاہے تو کر سکتا ہے لیکن ایسا کرنا افضل نہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔

شہرِ قائد میں ان کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں جس کے بعد وہ11 اکتوبر کی صبح کراچی سے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید