• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی جنوبی لبنان کے طبی مرکز پر فضائی بمباری، 4 افراد شہید

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے مرجعیون کے طبی مرکز پر فضائی بمباری کی، جس کے نتیجے میں عملے کے کم از کم 4 افراد شہید ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے اسپتال اور طبی مراکز کے حزب اللّٰہ کی جانب سے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایران لبنانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے بیروت ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران لبنانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران لبنان کی امداد جاری رکھے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا میری بیروت میں موجودگی لبنان کے ساتھ کھڑے ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

عباس عراقجی نے کہا کہ حملے کا آغاز ہم نے نہیں کیا بلکہ اسرائیل کا ہمارے خلاف کارروائیوں کا جواب دیا۔ اسرائیل کے خلاف میزائل حملہ دفاع کےلیے کیا جو ایران کا اصولی حق ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید