• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بمباری، لبنان سے شام جانے والی شاہراہ بند

مسنا بارڈر کراسنگ --- فائل فوٹو
مسنا بارڈر کراسنگ --- فائل فوٹو

لبنانی وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے سے لبنان سے شام جانے والی سڑک بند ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنانی وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ مسنا بارڈر کراسنگ کے قریب آج صبح ہونے والی اسرائیلی بم باری سے لبنان سے شام جانے والا زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرحدی کراسنگ کے قریب لبنانی علاقے میں بم باری کی، جس سے شاہراہ پر 4 میٹر چوڑا گڑھا پڑ گیا۔

لبنانی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے سبب لاکھوں لبنانی محفوظ مقام پر منتقلی کے لیے اس شاہراہ کا استعمال کرتے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل ڈیفنس فورسز نے گزشتہ روز لبنانی مسلح گروپ حزب اللّٰہ پر فوجی ساز و سامان کو لبنان میں لے جانے کے لیے کراسنگ کا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

لبنانی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 3 لاکھ سے زیادہ افراد جن میں بڑی اکثریت شامی تھی، اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بم باری سے بچنے کے لیے گزشتہ 10 دنوں کے دوران مسنا بارڈر کراسنگ سے لبنان سے شام میں داخل ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید