• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے گزشتہ برس سے ابتک 69 فلسطینی صحافی حراست میں لیے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیل نے اکتوبر 2023 ء سے اب تک 69 فلسطینی صحافیوں کو حراست میں لیا ہے۔

فلسطینی صحافیوں کو بغیر کسی جرم کے حراست میں رکھا گیااس حوالے سے عالمی صحافتی تنظیم کمیٹی فار پروٹیکشن جرنلسٹس نے رپورٹ تیار کی ہے۔

کمیٹی فار پروٹیکشن جرنلسٹس کی رپورٹ کے مطابق ان فلسطینی صحافیوں کو مختلف فلسطینی علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں کمیٹی فارپروٹیکشن جرنلسٹس نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے 21 صحافیوں کو رہا کر دیا، جبکہ 48 ابھی بھی حراست میں ہیں۔

کمیٹی فارپروٹیکشن جرنلسٹس کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ اسرائیلی ہیومن رائٹس گروپ بتسلیم نے 55 فلسطینی صحافیوں کے انٹرویو کیے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو حراست کے دوران شدید تشدد کا سامنا کرنا پڑا، ان صحافیوں کو جان بوجھ کر بھوکا رکھا گیا، سونے نہیں دیا گیا۔

کمیٹی فارپروٹیکشن جرنلسٹس کے مطابق فلسطینی صحافیوں کو عبادت کرنے سے محروم بھی رکھا گیا، متعدد فلسطینی صحافیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید