کراچی میں علوی ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت عالیہ کے تحریری حکم نامے کے مطابق قانون کے تحت درخواست گزار کو پہلے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے رجوع کرنا چاہیے۔ اپنے خدشات اور تحفظات کیلئے ایس بی سی اے میں اپیل فائل کریں۔
تحریری حکم نامے کے مطابق اگر درخواست گزار ایس بی سی اے میں اپیل فائل کریں تو ایک ماہ میں اس کا فیصلہ کیا جائے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کے پاس متبادل پلیٹ فارم موجود ہے تو یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے جائیں۔
عدالت نے سندھ حکومت، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر سے 14 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔