• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں لوگوں کو نوکری سے نکالنے کا قائل نہیں: سعدی غنی

سعید غنی ---- فائل فوٹو
سعید غنی ---- فائل فوٹو

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم نے میرٹ پر اساتذہ بھرتی کیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کراچی میں یومِ اساتذہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 60 ہزار کے قریب میرٹ پر اساتذہ بھرتی کیے لیکن بدقسمتی سے کچھ اساتذہ نے بچوں کو پڑھانا ثانوی چیز سمجھ لیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ہڑتال سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوتی ہے، اساتذہ کو ہڑتال کی طرف نہیں جانا چاہیے، اپنے مطالبات منوانے کے اور طریقے ہونے چاہئیں، ماضی کی غلطیوں پر غور کرکے انہیں دور کرنا چاہیے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ میں لوگوں کو نوکری سے نکالنے کا قائل نہیں، جو نوکری میں آ گئے ہیں وہ اپنا معیار بہتر بنائیں۔

اساتذہ کا احترام اب نظر نہیں آتا: نجمی عالم

اس موقع پر مشیرِ وزیرِ اعلیٰ سندھ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز نجمی عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے سامنے بات کرنا مشکل ہو جاتا ہے، شاید اب وہ زمانہ چلا گیا، اساتذہ کا احترام اب نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی ایک وجہ تعلیم کا کمرشل لائز ہونا بھی ہے، اب ہم ڈگریز تو دے رہے ہیں مگر پڑھی لکھی نسل نہیں بنا رہے، سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار گرا ہے۔

خیال رہے کہ اساتذہ کے عالمی دن پر آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالج ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید