ملک بھر میں جان لیوا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اس جمعے بھی لاک ڈاؤن کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت نمازِ جمعہ کے اجتماعات انتہائی محدود رکھے گئےہیں۔
حکومتِ سندھ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مسلسل چوتھے جمعے لاک ڈاؤن کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے لیکن جمعے کے وقت سختی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی سمیت سندھ میں جمعے کا لاک ڈاؤن مکمل
یہ لاک ڈاؤن دوپہر 12بجے سے ساڑھے 3 بجے تک برقرار رہے گا، اس دوران ناکوں پر سختی کی جائےگی۔
پولیس حکام کے مطابق دوپہر 12تا ساڑھے 3 بجے کسی کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہریوں سے اپیل ہے گھروں میں نماز جمعہ ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ ہائیکورٹ، نمازِ جمعہ کیلئے حکومتی اقدام درست قرار
انہوں نے مزید کہا کہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہے۔