• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کو کسی نے گرفتار نہیں کیا، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللّٰہ

اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کسی نے گرفتار نہیں کیا، پوچھتا ہوں چھٹی کے دن اجلاس بلوانے کا کیا مقصد ہے؟

اپوزیشن چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر عباداللّٰہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پہلے بھی غائب ہوئے تھے، جو ڈرامہ پہلے ہوا تھا، وہ اب بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے جب غائب ہوئے تو اس بارے میں نہیں بتایا تھا، چھٹی کے دن اجلاس بلوانے کا کیا مقصد ہے؟ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کسی نے گرفتار نہیں کیا۔

ڈاکٹر عباداللّٰہ نے مزید کہا کہ ورکرز کو چھوڑ کر علی امین خیبر پختونخوا ہاؤس چلے گئے اور ایک بار سب کو چھوڑ کر کیک پیسٹری کھاتے رہے، کیا پیسٹری کیک کھانے کی مذمت کروں؟

قومی خبریں سے مزید