کراچی کے شمالی اور مغربی علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث شہرِ قائد میں آج چند مقامات پرگرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بعض مقامات پر معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
گرج چمک کے بادل مضبوط ہونے پر ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے، تاہم رواں ہفتے کے اختتام پر ہفتے اور اتوار کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری و بارش کا امکان ہے۔