• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے فی یونٹ میں کپیسٹی چارجز 50 فیصد سے زائد ہیں، اویس لغاری


وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے لیے 35 روپے کے ایک یونٹ میں 19 روپے کپیسٹی چارجز ہیں، جو 50 فیصد سے بھی زائد ہیں۔

جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پاکستان کے لیے کر ڈالو، آخری موقع‘ میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاور سیکٹر میں کوئی ایک چیز نہیں کہ وہاں بہتری آنے سے بجلی کی قیمت 10 سے 15 روپے کم ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ جنریشن، ڈسٹری بیوشن، ٹرانسمیشن اور دیگر امور میں مشترکہ بہتری لانے سے ہی فرق پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صرف آئی پی پیز سے دوبارہ مذاکرات کر کے کام نہیں چلے گا، کوئی معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر رہے، ہم تو 5، 5 کلو واٹ والے سولر کنٹریکٹ بھی ختم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کےلیے جتنی حکومت آج سنجیدہ ہے پہلے کبھی نہ تھی، حکومت کی ٹاسک فورس اس پر کام کر رہی ہے۔

اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ بجلی کےلیے 35 روپے کے ایک یونٹ میں 19 روپے کپیسٹی چارجز ہیں جو 50 فیصد سے بھی زائد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور صارفین پر اس کا اثر پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید