سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ مہنگائی کم نہیں ہوئی، مہنگائی بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔
جیو نیوز کی ٹرانسمیشن ’آخری موقع‘ میں گفتگو کے دوران گوہر اعجاز نے اعتراف کیا کہ بجلی کے معاملے پر حکومت کی ٹاسک فورس اچھا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پاور سیکٹر سے ایسے معاہدے بھی ہوئے کہ بجلی بناؤ یا نہ بناؤ پیسے دیں گے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی بنانے کے 5 ہزار کروڑ اور نہ بنانے کے26 ہزار کروڑ وصول ہو رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار تو 47 ہزار میگا واٹ تک بڑھ گئی لیکن اس کی کھپت نہ بڑھ سکی، جس کی وجہ سے کپیسٹی چارجز بھی بڑھے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ حالیہ دونوں میں مہنگائی کم نہیں ہوئی بلکہ مہنگائی بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔
دوران پروگرام سی ای او حبکو کامران کمال نے کہا کہ اگر وہ اپنی طرف سے معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں تو پھر پیسہ کمانا غلط نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کے بغیر تمام کوششیں بےسود ہوں گی، سرمایا کار کا اعتماد تباہ ہوجائے گا۔