وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ دھماکے میں 7 سے 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، کوئی مخصوص تھریٹ الرٹ نہیں تھا یہ سرپرائز ہے۔
کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ غیر ملکی قافلہ گزر چکا تھا، دھماکے میں 4 پولیس اہلکار، رینجرز اور عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آئل ٹینکر دھماکا نہیں کہا جاسکتا، اطلاعات ہیں کہ دھماکا آئی ای ڈی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ نے دھماکے کی مصدقہ معلومات فراہم نہیں کی، ایک سے دو گھنٹے میں دھماکے سے متعلق معلومات فراہم کردی جائیں گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے بتایا کہ ایئرپورٹ دھماکے میں کافی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں، دھماکے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔