اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ تقریر سے گنڈاپور نے اپنی کرسی پکی کی۔
انہوں نے کہا کہ افسوس یہ ہے کہ پختونخوا کے عوام کے مسائل پر آج بھی کوئی بات نہیں کررہا، اس شخص میں آج بھی ہمت نہیں کہ سچ بولے۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ فراڈ انتخابات کے پانچ دن بعد ہم نے کہا تھا کہ گنڈاپور کس کا بندہ ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی اسمبلی سے دھواں دھار خطاب کیا اور الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے شام گئے سے جاری اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اچانک ایوان میں داخل ہوئے۔ قائد ایوان کی آمد کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے نعرے بازی کی۔
ایوان آمد کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا اور کہا کہ گزشتہ روز میں نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی دیکھی، میں ساری رات وہیں تھا، انہیں نہیں ملا۔