• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر منتخب ہوا تو پاکستان کے ساتھ مؤثر تعاون کی سنجیدہ کوشش کروں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

-- جنگ فوٹو
-- جنگ فوٹو

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہوا تو پاکستان کے ساتھ مؤثر تعاون کے لیے سنجیدہ کوشش کروں گا۔

امریکی شہر ہیوسٹن کے مقامی ہوٹل میں اعلیٰ سطح کے فنڈ ریزنگ عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ 

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورۂ ٹیکساس کے دوران ہیوسٹن میں منعقدہ اس بڑے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کی۔

فنڈ ریزنگ ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر صدر منتخب ہوا تو مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام اور پاکستان کے ساتھ مؤثر تعاون کے لیے سنجیدہ کوششیں کروں گا۔

خاص رپورٹ سے مزید