پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی درخواست ناقابل سماعت قرار دے واپس کر دی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
عزیز الدین کاکا خیل ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے حلف کی خلاف ورزی کی، انہیں نااہل کیا جائے، انہوں نے وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسلسل قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ نے پنجاب کی طرف جلوس نکالنے کے بہانے حملہ کیا، وہ وفاقی حکومت کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے جلسوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے۔
پشاور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے لشکر کے ساتھ وفاقی حکومت پر چڑھائی کی، جو تشویش ناک ہے، ان کے خلاف پنجاب میں مختلف مقدمات درج ہیں، وہ ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔