• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل فلسطین کیلئے ہم نے واقعی کچھ نہیں کیا، علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر اور رکن قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت کو ایک سال ہوچکا، اہل فلسطین کےلیے ہم نے واقعی کچھ نہیں کیا۔

ایوان صدر میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلیے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ دنیا بے حس ہوچکی ہے، اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران بھی فلسطینی بچوں کا قتل عام جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کو ایک سال ہوچکا ہے، فلسطین کےلیے ہم نے واقعی کچھ نہیں کیا، ہم جو کرسکتے تھے وہ بھی نہیں کیا۔

آئی پی پی سربراہ نے مزید کہا کہ ہم بہت ساری چیزوں میں بٹے ہوئے ہیں، ان ممالک کے پاس کچھ نہیں بچا جو آپس میں ٹوٹ گئے تھے، آج ان ممالک کو دیکھیں جہاں فتنا فساد تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں اسرائیل نے حملہ کیا وہ ممالک معاشی طور پر مستحکم نہیں تھے بلکہ بٹے ہوئے تھے، سیاست ضرور کریں، لیکن ملک کو پہلے رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید