• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی قیمت چکانی ہوگی، ترک صدر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی قیمت چکانی ہوگی۔ 

اس حوالے سے ترک صدر طیب اردوان اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی قاتل حکومت نے ہزاروں لوگوں کا قتل عام کیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ اپنے پیاروں کو کھونے والے غزہ کے فلسطینیوں اور لبنان کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی نسل کشی، قبضے اور جارحیت کی پالیسی اب ختم ہونی چاہیے، غزہ میں نسل کشی کا محاسبہ نہ کیا گیا تو دنیا میں کبھی امن نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید