• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیری رحمٰن کی سربراہ پلڈاٹ سے ملاقات، آئینی عدالت پر بریفنگ

سینیٹر شیری رحمٰن ـــ فائل فوٹو
سینیٹر شیری رحمٰن ـــ فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران انہوں نے پلڈاٹ کے سربراہ کو وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق پیپلز پارٹی کی پالیسی پر بریفنگ دی۔

شیری رحمٰن نے بتایا کہ ملاقات کا مقصد وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وکلاء تنظیموں، سول سوسائٹی اور متعلقہ نجی اداروں کو آن بورڈ لے رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے وسیع تر اتفاقِ رائے قائم کیا جائے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے بتایا کہ پیپلز پارٹی ہر اسٹیک ہولڈر کی رائے کو اہم سمجھتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم شفافیت اور مشاورت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید