اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو حکمراں جماعت کے پارلیمانی رہنماؤں نےخط لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے خواتین، غیر مسلم اراکینِ اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن کے فیصلہ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ کرنے کے لیے خط لکھنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوسراخط لکھ دیا ہے۔
ایاز صادق 19ستمبر 2024ء کو الیکشن کمیشن کو اس بارے میں خط پہلے ہی بھیج چکے ہیں جس میں یہ یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی بل 2024ء پاس ہو چکا ہے۔
خط میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں پر فیصلہ کرے۔
ذرائع کے مطابق نشستوں سے متعلق جلد فیصلے سے اس سے متعلق ابہام ختم ہو جائے گا۔