• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا اجلاس، فلسطین، لبنان وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنے کی منظوری

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں فلسطین اور لبنان میں امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو ریلیف فنڈ کیلئے اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت کی۔ اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال فلسطین اور لبنان کے حوالے سے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے فیصلوں کی روشنی میں ماہی گیری کی شعبے میں سبسڈیز کے معاہدے کی توثیق کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق گوادر کی بندرگاہ اور شنگھائی بندرگاہ کو سسٹر پورٹس کی حیثیت دینے کے معاہدے پر دستخط کی بھی منظوری دی گئی۔ 

وزارت خارجہ اور روانڈا کی وزارت خارجہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ جبکہ وزارت خارجہ اور گھانا کی وزارت خارجہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ گوادر اور جوڈیشل مجسٹریٹ حب کو انسداد منشیات کے مقدمات سننے کا اختیار دینے کی منظوری دی گئی۔ 

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 25 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ 

اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے چائنیز انویسٹمنٹ پروجیکٹس کے 16 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ 

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی ادراہ جات کے یکم اکتوبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

قومی خبریں سے مزید