• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کی چیمپئنز ٹرافی فائنل پاکستان سے باہر ہونے کی خبر کی تردید

کولاج فوٹو فائل
کولاج فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی سختی سے تردید کردی۔

برطانوی اخبار نے خبر دی تھی کہ بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا۔

تاہم اس کی تردید کرتے ہوئے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان فائنل سمیت چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز کے اپنے ملک میں انعقاد کے بارے میں واضح مؤقف رکھتا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ ایسی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر ہو۔ 

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں واضح پیغام دینا چاہتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور پی سی بی اپنی تمام توجہ اسی پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید