مرکزی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 362 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں وفاقی حکومت کا قرض 1448ارب روپے بڑھا ہے۔ اگست کے ایک مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضے میں 739 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق ستمبر 2023 سے اگست 2024 کے ایک سال میں وفاقی حکومت کا قرض 6 ہزار 392 ارب روپے بڑھا ہے ۔
اگست 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70 ہزار 362 ارب روپے رہا۔
دستاویز کے مطابق اگست 2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرض 48 ہزار 339 ارب روپے تھا۔ اس عرصہ میں وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 22 ہزار 23 ارب روپے تھا۔