بزرگ سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
الہی بخش سومرو 1997 سے 2001 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
ان کی نماز جنازہ کل دوپہر کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین ان کے آبائی علاقے احمد میاں سومرو میں کی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اظہار افسوس
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الہٰی بخش سومرو کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ایاز صادق نے سابق اسپیکر الہیٰ بخش سومرو کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مرحوم الہٰی بخش سومرو زیرک، مدبر، سینئر سیاسی رہنما تھے، ان کی سیاسی، سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔