• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور: ڈاکوؤں کی کوچ پر فائرنگ، 1 مسافر جاں بحق، 3 زخمی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

شکارپور میں انڈس ہائی وے پر ناپر کوٹ کے قریب ڈاکوؤں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 مسافر جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے مسافر کی لاش اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مسافر کوچ کراچی سے کشمور جا رہی تھی۔

واقعے کے بعد مسافروں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید