• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا فضائی حملے میں 2 حزب اللّٰہ کمانڈرز کو مارنے کا دعویٰ

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر فضائی حملے میں حزب اللّٰہ کے 2 کمانڈرز کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مارے گئے حزب اللّٰہ کمانڈر احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شمالی اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ساتھ جاری لڑائی میں اپنے ریزرو فوجی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان میں 1 ریزرو فوجی ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات بیروت میں حزب اللّٰہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ادھر ترک بحریہ نے بیروت سے اپنے شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔

بیروت سے 2 ہزار ترک شہری اور کچھ غیر ملکی ترک بحری جہاز پر سوار ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات لبنانی علاقے طائر میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے تھے جبکہ بالبیک ریجن میں اسرائیلی بم باری سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

حزب اللّٰہ کے خلاف جاری اسرائیل کے زمینی آپریشن میں اب تک 12 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چُکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید