وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی تجارتی وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات قربت کی بلندیوں کو چھورہے ہیں، کارپوریٹ فارمنگ کے لیے سعودی انویسٹرز کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کے لیے زاعت، لائیو اسٹاک، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں توانائی، صنعت، سیاحت، ٹیکسٹائل میں سعودی سرمایہ کاروں کی معاونت کریں گے۔ ہر مشکل گھڑی میں سعودی تعاون بے مثال ہے۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح سمیت 135، سعودی سرمایہ کاروں پر مشتمل وفد گزشتہ روز 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچا۔