اینٹی کرپشن نے جعلی کاغذات تیار کر کے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد ہتھیانے والے گروہ کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق جعلی کاغذات بنا کر جائیداد ہتھیانے والے گروہ کے سرغنہ عبدالغفور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ملزم سے حاصل کردہ معلومات پر دیگر ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے سب رجسٹرار اور دیگر سے ملی بھگت کر کے جائیداد ہتھیانے کی کوشش کی۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا ہے کہ ملزم دھنا سنگھ والا میں سرکاری زمین کے جعلی کاغذات بنانے پر پہلے بھی گرفتار ہو چُکا ہے، سب رجسٹرار اور دیگر افسران کے کردار کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کر رہے ہیں۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔