• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی تفتیشی ماہرین کا کراچی میں دھماکے سے متاثرہ مقام کا دورہ، شواہد کا جائزہ لیا


کراچی کے جناح ایئرپورٹ کے قریب چینی کانوائے پر ہونے والے دھماکے کی تفتیش جاری ہے جبکہ آج چینی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کی تفتیش جاری ہے جبکہ آج جائے وقوعہ کا چینی تفتیشی ماہرین نے دورہ کیا، سیکیورٹی اداروں کی جانب سے چینی ماہرین کو حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

دورہ کرنے والے وفد میں چینی سیکیورٹی افسران اور ماہرین شامل تھے، ماہرین نے دھماکے سے متاثرہ گاڑیوں اور اطراف کا معائنہ بھی کیا جبکہ دھماکے کی جگہ سے ملنے والے شواہد کا بھی جائزہ لیا۔

دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چین کے منصوبوں، چینی اداروں اور چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

یاد رہے کہ  6 اکتوبر کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور غیر ملکی سمیت 10افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ دھماکے کے باعث متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید