پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے سیشن کا اختتام ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن میں منفی رجحان رہا۔
بازارِ حصص میں آج آغاز میں کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دیا جو بعد میں ملے جلے رجحان اور پھر منفی میں تبدیل ہو گی۔
پہلے سیشن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 473 پوائنٹس کم ہو کر 84 ہزار 979 پر بند ہوا ہے۔
پہلے سیشن میں 28 کروڑ شیئرز کے سودے 14 ارب روپے میں طے ہوئے۔
حصص بازار میں ابتک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 85 ہزار 750 پوائنٹس کی بلندی تک بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 9 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو نے کے بعد 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 79 پیسے کا تھا۔