• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

عابد کشمیری—فائل فوٹو
عابد کشمیری—فائل فوٹو

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق عابد کشمیری کچھ عرصے سے بیمار تھے، ان کی عمر 74 سال تھی۔

عابد کشمیری نے سیکڑوں ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔

مرحوم نے پسماندگان میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور اداکار عابد کشمیری کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔

عابد کشمیری کو 1988ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’بازار حسن‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

ان کی مشہور فلموں میں جیتے ہیں شان سے اور آہٹ بھی شامل ہیں۔

عابد کشمیری کے ٹی وی ڈراموں کی بھی ایک طویل فہرست ہے۔

ان میں لوہاری گیٹ، سورج کے ساتھ ساتھ، تیسرا کنارہ اور اپنے لوگ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

ڈرامہ سمندر میں عابد کشمیری کا کردار گلو بادشاہ بہت مقبول ہوا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید