• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سپردِ خاک

—ویڈیو گریب
—ویڈیو گریب

سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

کراچی میں ادا کی جانے والی سابق اسپیکر قومی اسمبلی کی نمازِ جنازہ میں سیاسی وسماجی اور قبائلی سرداروں سمیت شہریوں نے بھِی شرکت کی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو کی نمازِ جنازہ میں سابق نگراں وزیرِ اعظم محمد میاں سومرو، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد الہٰی بخش سومرو کی تدفین جیکب آباد کے ان کے آبائی قبرستان میں کر دی گئی۔

سینیئر سیاستداں و سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، مرحوم کی عمر 98 سال تھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق الہٰی بخش سومرو کئی سال سے علیل تھے۔

 مرحوم الہٰی بخش سومرو کا تعلق شکارپور میں آباد سومرو خاندان سے ہے۔ 

وہ مولا بخش سومرو کے فرزند، احمد میاں سومرو کے بھائی اور سابق نگراں وزیرِ اعظم محمد میاں سومرو کے چچا تھے۔

قومی خبریں سے مزید